وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈاکٹروں کو نئی ایچ-1 بی ویزا فیس سے استثنیٰ دیا جا سکتا ہے۔
بلومبرگ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان ٹیلر راجرز کے حوالے سے بتایا کہ ممکنہ طور پر ڈاکٹرز بھی ان افراد میں شامل ہوں گے جنہیں اس فیس سے استثنیٰ حاصل ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی ویزا فیس میں اضافہ، غیر ملکیوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا ہوگا؟
واضح رہے کہ چند روز قبل وائٹ ہاؤس نے ان ویزوں کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی فیس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس میں ’قومی مفاد کی بنیاد پر کیس ٹو کیس استثنیٰ‘ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔