فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں خطاب

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، اور اس حق سے انکار انتہاپسندوں کو تقویت دینے کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ کی صورتحال اخلاقی، سیاسی اور قانونی طور پر ناقابلِ برداشت ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پیر کو اقوام متحدہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے آغاز پر فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ توقع ہے کہ مزید ممالک بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے۔ اس سے قبل گزشتہ روز برطانیہ، پرتگال، کینیڈا اور آسٹریلیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں کل 10 ممالک اس اقدام میں شامل ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے تقریباً تین چوتھائی پہلے ہی فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں تاہم بڑے مغربی ممالک اب تک مذاکرات کے ذریعے ہی اس کو ممکن سمجھتے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ اجلاس: ٹرمپ مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ایجنڈے پر غزہ بحران سرفہرست

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا جنرل اسمبلی کے ہال میں اعلان زور دار تالیاں بجا کر خوش آمدید کہا گیا، جس میں 140 سے زائد عالمی رہنما شریک تھے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی براہِ راست کیمرے پر اعلان پر تالیاں بجائیں حالانکہ امریکی حکومت نے انہیں ذاتی طور پر اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ اسرائیل کی دھمکیوں کے باوجود دو ریاستی حل کے لیے کوششیں جاری رہنی چاہئیں، ہمیں اپنے مقصد کے حصول میں پختہ رہنا ہوگا اور دھمکیوں یا دباؤ سے مرعوب نہیں ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عثمان ڈیمبیلے فٹبال کا سب سے بڑا اعزاز بیلن ڈی اور اپنے نام کرنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان بن گئے

60  ہزار جیولرز کا ڈیٹا بے نقاب، ٹیکس وصولی کے لیے نوٹسز جاری کردیے

ایران میں 8 نئے جوہری بجلی گھر بنانے کے لیے روس سے معاہدہ اس ہفتے متوقع

’ خوشی بھی، تشویش بھی‘، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر عوامی ردعمل

بھنگ پینے والی حاملہ خواتین کو کیا طبی مسائل درپیش ہوسکتے ہیں؟ ماہرین نے انتباہ جاری کردیا

ویڈیو

اسلام آباد کے نئے اور پرانے بلیو ایریا میں کیا فرق ہے؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

لاہور میں ٹریفک چالان جمع نہ کروانے پر کاریں، بائیکس نیلام ہوں گی؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار