انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے 11 مئی سے تمام کال ریکارڈر ایپس کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین کی بہتر رازداری کے لیے کیا گیا ہے۔
اس پابندی سے اب ایپ ڈویلپرز کال ریکارڈنگ کی اے پی آئی تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ صارفین کے لئے اس فیچر کو ختم کیا جا رہا ہے۔
اینڈروئیڈ اپنے اوپن سورس ہونے کی وجہ سے بہت مقبول ہے۔ اگر آپ اینڈروئیڈ سمارٹ فون پر کال ریکارڈر فیچر استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو یہاں کچھ برانڈز ہیں جو اسے اپنی ڈیوائسز کے ان بلٹ فیچر کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
ان برانڈز میں اوپو، شیاومی، پوکو، ون پلس، ریئل می، ویوو اور دیگر چینی موبائلز شامل ہیں۔