پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین شکیل صدیقی نے بھارتی رئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں شرکت سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کا خطرہ تھا۔
شکیل صدیقی، جو اس سے قبل بھارت کے مقبول کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں شرکت کر چکے ہیں، نے حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بگ باس میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے یہ آفر ٹھکرا دی۔
View this post on Instagram
کامیڈین نے بتایا کہ بگ باس کی انتظامیہ نے انہیں مکمل آزادی دی کہ آپ سب کچھ کر سکتے ہیں ہر چیز کھا پی سکتے ہیں۔ ان کے بقول تمام سہولتوں اور آزادی کی یقین دہانیوں کے باوجود، میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ شو میں پیدا ہونے والے ممکنہ تنازعات تھے، کیونکہ میں واحد پاکستانی نمائندہ ہوتا، اور اس حیثیت سے تنازعہ کا مرکز بن سکتا تھا۔
شکیل صدیقی نے مزید انکشاف کیا کہ شو کی ٹیم نے یہ بات تسلیم کی کہ وہ ریٹنگ کے حصول کے لیے تنازعات پیدا کرنا چاہتی ہے، جو انہیں کسی صورت قابل قبول نہیں تھا اس لیے میں نے پیشکش کو رد کرنا ہی بہتر سمجھا۔