اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہد یعقوب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رولز کے مطابق ایک سال میں کم از کم 3 بار اسپیشل میٹنگ ضروری ہے، تاہم درخواست کے مطابق مناسب انتظامات کے تحت یہ ملاقات کروائی جائے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار سے دریافت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے فالوور ہیں یا تحریک انصاف کے ممبر، جس پر وکیل نے تصدیق کی کہ درخواست گزار پارٹی کے ممبر ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے فالوور بھی ہیں۔
عدالت نے سماعت کے دوران رولز کی وضاحت کی کہ رولز میں کم از کم 3 ماہ بعد ایک میٹنگ ضروری ہے، اور معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے جواب طلب کر لیا۔