مستونگ کے علاقے اسپین زنڈ دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ ایک بوگی الٹ گئی، افسوس ناک واقعے میں 5 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: جعفر ایکسپریس ٹریک پر دھماکا، 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد زیادہ تر مسافر اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کو روانہ ہوگئے جبکہ کوئٹہ سے ریلیف ٹرین روانہ کی جا رہی ہے۔
جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ مستونگ کے علاقے میں دھماکے کا شکار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈ مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ رحمان گل افغانستان میں ہلاک
واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔