نائیجیریا کے لیے بک کرائے گئے کنٹینر سے ایک کروڑ 82 لاکھ 57 ہزار 700 نشہ آور گولیاں برآمد

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کراچی میں اہم اور بڑی کارروائی میں نائیجیریا کے لیے بک کرائے گئے کنٹینر سے کثیر مالیت کی ایک کروڑ 82 لاکھ 57 ہزار 700 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر مشکوک کنٹینر کو روک لیا گیا تھا جسے لاگوس (نائیجیریا) کے لیے بُک کروایا گیا تھا، دوران تلاشی کنٹینر سے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی ایک کروڑ 82 لاکھ 57 ہزار 700 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

تحقیقات کے بعد لیاری کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کی توقع بھی ہے۔ انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی گئی

راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک، متعدد شدید زخمی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین نے عماد بٹ پر لگی 2 سال کی پابندی ہٹادی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب