برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز کب سے؟ برطانیہ کی طرف سے اجازت نامہ جاری

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے لیے پاکستان سے کارگو فلائٹس کا آغاز جلد ہونے جا رہا ہے۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کارگو فلائٹس کے لیے برطانیہ نے مستقل اجازت دے دی ہے جبکہ برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نےسی ای او قومی ایئرلائن کے نام اجازت نامہ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر کی باضابطہ منظوری مل گئی

برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے خط کے مطابق قومی ایئرلائن کو کارگو پروازوں کی اجازت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے برطانیہ کے لیے دی گئی ہے، اجازت نامہ 18 اگست 2030 تک کے لیے ہے، اسلام آباد اور لاہور سے برطانیہ جانے والے سامان کی چیکنگ کے لیے ای ڈی سی مشین کا استعمال ضروری نہیں رہا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اجازت نامہ کے مطابق قومی ایئرلائن کے طریقہ کار کا برطانوی حکام اچانک معائنہ کرسکیں گے، کئی سالوں کے بعد اب قومی ایرلائن برطانیہ کو براہ راست کارگو بھیج سکے گی تاہم قومی ایئرلائن ابھی برطانیہ کے لیے مسافر پروازوں کی اجازت ملنے کا انتظار کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے نے 2 ہفتوں کے لیے کینیڈا کے لیے فلائٹس معطل کردیں

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کریں گے، گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے باقاعدہ طور پر قومی ایئرلائن کو آگاہ کردیا تھا، قومی ایئرلائن نہ صرف مسافر بلکہ کارگو طیارے بھی لے کر جائے گی۔

​پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، برمنگھم اور لندن کو بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے سیکیورٹی اور کارگو کو 5 سال کے لیے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے، بین الاقوامی اداروں کی جانب سے جاری سرٹیفکیٹس قومی ایئرلائن پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ