برطانوی شہزادے ہیری کی کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد میگھن مارکل شدید تشویش میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 19 ماہ بعد کنگ چارلس سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ پرنس ہیری نے تفصیل بتادی
رپورٹس کے مطابق کنگ چارلس جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، نے اپنے بیٹے ہیری کو لندن میں کلیرنس ہاؤس پر خوش دلی سے خوش آمدید کہا، تاہم یہ قربت میگھن مارکل کے لیے باعثِ پریشانی بن گئی ہے۔
شہزادہ ہیری والد سے ملاقات کے بعد خاصے پرجوش ہیں اور میگھن ان کے لیے خوش تو ہیں لیکن ساتھ ہی انہیں یہ خدشہ بھی لاحق ہے کہ کہیں شاہی خاندان دوبارہ اختلافات پیدا کرنے کی پالیسی اختیار نہ کر لے۔
یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد شاہی خاندان کا جذباتی بیان جاری
میگھن مارکل کو ڈر ہے کہ ہیری کو ایک بار پھر شاہی خاندان اپنی طرف متوجہ کر لے گا اور ان کے درمیان فاصلے پیدا ہوسکتے ہیں۔
ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ میگھن مارکل کو محسوس ہوتا ہے جیسے وہ انہیں کھو رہی ہیں اور شاہی خاندان ان کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔