جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے شاہ چارلس کی سابق بھابی، بھتیجیوں کا کیا تعلق تھا؟

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سارہ فرگوسن نے پیڈوفائل فنانسر جیفری ایپ سٹین کو بھیجے گئے ایک معذرتی ای میل کے بعد حیران کن دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں، شہزادی بیٹریس اور یوجینی کی حفاظت کے لیے یہ ای میل بھیجی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے امریکا میں سفیر پیٹر مینڈلسن برطرف، وجہ کیا بنی؟

ڈچس آف یارک کو فٹبال کی معروف شخصیت لیزی کنڈی نے سپورٹ دی ہے جنہوں نے بتایا کہ وہ ای میل اسکینڈل کے دوران سارہ فرگوسن سے بات کر چکی ہیں۔

ٹی وی میزبان جرمی وائن سے بات کرتے ہوئے کنڈی نے کہا کہ وہ پچھتا رہی ہیں ار چاہتی ہیں کہ کبھی جیفری ایپ سٹین سے ملاقات نہ ہوتی لیکن وہ اس ای میل کو بھیجنے کی کچھ وجوہات تھیں۔

کنڈی نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جب انہوں نے اسے علانیہ تنقید کا نشانہ بنایا تو ایپ سٹین بہت غصے میں تھا اور دھمکی دی کہ ‘میں تمہاری فیملی کو تباہ کر دوں گا۔

شاہ چارلس، چھوٹے بھائی اینڈریو اور سارہ فرگوسن۔

انہوں نے بتایا کہ یہ دھمکیاں بہت شدید تھیں اور سارہ نے اپنے اور اپنے خاندان کے خوف کی وجہ سے اسے خوش کرنے کی کوشش کی۔

کنڈی نے بتایا کہ ایپ سٹین کو دنیا کے طاقتور ترین افراد میں شمار کیا جاتا تھا اور ڈچس آف یارک بھی بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح بشمول کلنٹن اور پیٹر مینڈلسن ان کے بہکاوے میں آ گئیں۔

مزید پڑھیے: صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران برطانوی کوئین کمیلا کا مستقبل کی ملکہ کیٹ سے ’سردمہری‘ کا مظاہرہ

جرمی وائن نے بتایا کہ کنڈی نے ڈچس سے 24 گھنٹوں کے اندر بات کی اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ ایپ سٹین ایک سزا یافتہ پیڈوفائل تھا۔

سارہ فرگوسن کون، ای میل اسکینڈل کا پس منظر کیا ہے؟

واضح رہے کہ سارہ فرگوسن، جنہیں ڈچس آف یارک کے لقب سے جانا جاتا ہے، برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کے چھوٹے بھائی پرنس اینڈریو کی سابقہ اہلیہ ہیں۔ وہ شہزادی بیٹریس اور شہزادی یوجینی کی والدہ بھی ہیں۔

مذکورہ ای میل اسکینڈل سنہ 2023 میں منظر عام پر آیا جب ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سارہ فرگوسن نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپ سٹین کو ایک معذرت خواہانہ ای میل بھیجی تھی۔ اس پر شدید تنقید ہوئی خصوصاً اس وقت جب یہ واضح تھا کہ ایپ سٹین اپنی مجرمانہ حیثیت کے باعث عالمی سطح پر بدنام ہو چکا تھا۔

مزید پڑھیں: برطانوی ولی عہد کی رہائشگاہ کے احاطے سے گاڑیاں چرا لے جانے والے چور بچ نکلے، سراغ نہ لگ سکا

بعد ازاں سارہ فرگوسن نے وضاحت کی کہ انہوں نے یہ ای میل اپنی بیٹیوں کی حفاظت کے لیے لکھی تھی۔ ان کے مطابق ایپ سٹین ان سے ناراض تھا کیونکہ انہوں نے اسے عوامی طور پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس نے انہیں دھمکی دی تھی کہ وہ ان کے خاندان کو بدنام کر دے گا۔

خوف کے اس ماحول میں سارہ نے ای میل بھیجی تاکہ معاملہ ٹھنڈا ہو سکے۔ تاہم اس انکشاف کے بعد کئی فلاحی اداروں نے انہیں اپنی سرپرستی سے ہٹا دیا۔

شہزادی بیٹریس اور شہزادی یوجینی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپ سٹین جیسے طاقتور اور چالاک افراد اکثر صرف دھمکی دے کر دوسروں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں چاہے ان کے پاس اصل میں کوئی ثبوت یا راز موجود نہ ہو۔

سارہ فرگوسن کا اپنی بیٹیوں کی حفاظت کے لیے ای میل لکھنا اسی ممکنہ دباؤ اور دھمکی کا ردعمل ہو سکتا ہے ایک ایسا قدم جو انہوں نے شاید کسی ممکنہ شرمندگی یا اسکینڈل سے بچنے کے لیے اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی شاہی خاندان کی معمر ترین رکن شہزادی کیتھرین انتقال کرگئیں

تاہم اب تک اس بات کا کوئی واضح ثبوت موجود نہیں کہ ایپ سٹین واقعی شہزادی بیٹریس یا یوجینی کے بارے میں کوئی حساس معلومات رکھتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت