امریکا: ڈلاس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی شہر ڈلاس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے دفتر پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

ڈلاس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فائرنگ بدھ کی صبح نارتھ ویسٹ ڈلاس میں واقع آئی سی ای کے فیلڈ آفس کے قریب پیش آئی۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ مشتبہ شخص نے قریبی عمارت سے فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فائرنگ، 2 فائر فائٹرز ہلاک، حملہ آور مردہ حالت میں ملا

پولیس کے مطابق دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ البتہ آئی سی ای کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی ترجمان ٹریشیا مکلافلن نے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ متاثرین میں مقامی سکیورٹی عملہ یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعہ ایک فیلڈ آفس میں پیش آیا جہاں نئے گرفتار شدہ افراد کی عارضی پروسیسنگ کی جاتی ہے، یہ کوئی حراستی مرکز نہیں تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ ممکنہ طور پر قریبی اپارٹمنٹ عمارت کی چھت سے کیا گیا۔ بعض عینی شاہدین نے اسے سنائپر فائرنگ قرار دیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صرف دو ہفتے قبل یوٹاہ میں قدامت پسند کارکن چارلی کرک کو ایک سنائپر نے نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد امریکا میں سیاسی تشدد کی نئی لہر کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے شہر منیپولس میں کیتھولک اسکول میں فائرنگ،3 بچے جان سے گئے، متعدد زخمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سمیت دیگر عہدیداروں نے اس واقعے کا الزام بائیں بازو کی تنظیموں پر لگایا ہے، حالانکہ اس حوالے سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ ٹرمپ نے پیر کو ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے جس کے تحت انتہا پسند گروپ اینٹیفا کو گھریلو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسیوں اور آئی سی ای کی کارروائیوں کے خلاف ڈیموکریٹس اور لبرل کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔ گزشتہ مہینوں میں متعدد حراستی مراکز کے باہر مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہو چکی ہیں، جن میں فائرنگ اور زخمیوں کے واقعات بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ