رونالڈو کے انداز نے اڑایا بھارتی رافیل کا مذاق؟ محسن نقوی کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ گول کرنے کے بعد مخصوص انداز میں ’جہاز گرنے‘ کا اشارہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ رونالڈو کی اس ویڈیو کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آنے لگے۔

سوشل میڈیا صارفین نے رونالڈو کے اس جشن کو حالیہ پاک بھارت فضائی جھڑپ کے تناظر میں دیکھا، جس میں 7 مئی کو پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے گئے تھے۔ صارفین نے اس جشن کو ’رافیل طیارہ اسٹائل‘ کا نام دیتے ہوئے اسے پاکستانی کھلاڑیوں کے اندازِ جشن سے جوڑ دیا۔

مکئی صارفین نے کہا کہ رونالڈو کا یہ اسٹائل پاکستان اور بھارت کی جنگ سے پہلے کا ہے اس لیے اس کا رافیل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے جبکہ کئی صارفین اسے پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن سے جوڑتے نظر آئے۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو نے بھی رافیل گرانے کا اشارہ دے کر انڈیا کو آگ لگا دی۔

ارم نامی صارف نے کہا کہ یہ رونالڈو کو رافیل گرانے کے بارے میں کس نے بتا دیا۔

حامد خٹک نے کہا کہ رافیل کیسے گرے تھے رونالڈو نے بتا دیا۔

ایک صارف نے محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ ٹرولنگ ہم پر چھوڑ دیں، کرکٹ ٹھیک کریں جو آپ کا کام ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے وکٹ لینے کے بعد اور پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار نصف سینچری اسکور کرنے کے بعد جشن کا انوکھا انداز اپنایا جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

حارث رؤف نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں وکٹ لینے کے بعد میدان میں دوڑتے ہوئے ہاتھ پھیلائے اور ایسا اسٹائل اپنایا جیسے جہاز اڑ رہا ہو۔

میچ کے دوران بھارتی شائقین کی جانب سے بارہا ’کوہلی کوہلی‘ کے نعرے لگا کر حارث رؤف کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستانی فاسٹ بولر نے اس کا جواب نہایت منفرد انداز میں دیا۔ انہوں نے اشاروں میں بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کی یاد دہانی کراتے ہوئے میدان میں مخصوص انداز اپنایا، جسے سوشل میڈیا پر صارفین نے ’رافیل طیارہ اسٹائل‘ کا نام دیا۔

اس کے علاوہ بھارت کے خلاف پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار نصف سینچری اسکور کرنے کے بعد بیٹ کو بندوق کی مانند تھام کر فائرنگ کے انداز میں جشن منایا، جس نے شائقین کو حیران اور پرجوش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے