آئی سی سی نے سافٹ سگنل کرکٹ کا مضحکہ خیز اصول ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برسوں کے تنازع کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کے سب سے مضحکہ خیز اصول سافٹ سگنل کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آئی سی سی اگلے ماہ انگلینڈ میں ہونے والے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل بین الاقوامی فکسچر کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز سےبا ضاطہ طور پر سافٹ سگنلز کو ہٹا دے گا۔

انڈین پریمیئر لیگ نے 2سال قبل ہی اس اصول کو ختم کر دیا تھا۔

سافٹ سگنل رواں سال سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان نئے سال کے ٹیسٹ کے دوران جانچ کی زد میں آیا۔

پروٹیز کو ایک اہم وکٹ سے انکار کر دیا گیا جب سائمن ہارمر نےپہلے دن مارنس لیبو شین کے کیچ کا دعویٰ کیا۔

تصویر:Fox news

آن فلیڈز امپائرز نے آؤٹ کا سافٹ اشارہ دیا،لیکن تھرڈ امپائر رچرڈکیٹلبرو نےیہ کہہ کر فیصلہ پلٹ دیا کہ گیند زمین کو چھو گئی تھی۔

ایسا ہی ایک واقعہ 3دن بعد پیش آیا جب اسٹیو سمتھ نے جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر کی گیند کوایک ہاتھ سے گھسیٹتے ہوئے پکڑا۔

اس موقع پر امپائر کرس گریفانی نےناٹ آؤٹ سافٹ سگنل دیا، کیٹلبرو نے اس پر اتفاق کیا۔

آئی سی سی نے حال ہی میں سافٹ سگنل کے عمل کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تھرڈ امپائر نے حتمی فیصلہ کیا۔

سڈنی میں دو نان آؤٹ ہونے کی وجہ سےکرکٹ کمیونٹی نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےسافٹ سگنل کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ نے جنوری میں کہا تھا کہ آپ کوشاید سافٹ کال کو ختم کرنا چاہیے۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ بنیادی طور پر امپائر کو تیسرے امپائر کے پاس جانا چاہیے تھا۔

آسٹریلیا کی فاسٹ باؤلر میگن شُٹ نے بھی کہا کہ سافٹ سگنل کے اصول کو جانے کی ضرورت ہے۔جس سےکرکٹر بین اسٹوکس نے بھی اتفاق کیا۔

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان نے ٹوئٹ کیا کہ جب آن فیلڈ امپائرز اسے اوپر بھیجتے ہیں توتھرڈ امپائر جس کے پاس تمام ٹیکنالوجی موجود ہے اسے فیصلہ کرنے دیں۔

سابق ہندوستانی اسپنرہر بھجن سنگھ نےسافٹ سگنل کو وقت کا ضیاع قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی بھی تھرڈ امپائر کا حوالہ دے رہے ہیں تو سافٹ سگنل کا کیا فائدہ؟

انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے امپائر کو فیصلہ کرنے دیں۔

ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی نےتقریباً 2سال قبل سافٹ سگنل کے عمل سے اپنی مایوسی کا اظہار کیاتھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے کھیل کا رخ بدل سکتے ہیں۔

ایما زون کی دستاویزی سیریز دی ٹیسٹ میں لیبو شین کو 2019کی ایشز سیریزمیں لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف اس کی دلکش نصف سنچری کے بعد آسٹریلوی چینج رومز میں سافٹ سگنل کے بارے میں بتاتے ہوئے فلمایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں سمجھ نہیں پا رہا ہوں کہ اسے میدان میں کیوں دیا جا رہا ہے۔وہ نہیں جانتے کہ انہیں تیسرے امپائر سے فیصلہ کروانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp