انڈین گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی فلم سردار جی 3 پر بھارت کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے بعد انڈیا پاکستان کے درمیان حالیہ میچ پر اپنی خاموشی توڑ دی۔
دلجیت دوسانجھ نے ملائیشیا میں اپنے کنسرٹ کے دوران کہا کہ میری فلم سردار جی 3 کی شوٹنگ حملے سے پہلے کی گئی تھی اور اس وقت میچز بھی کھیلے جا رہے تھے۔ اس کے بعد پہلگام کا المناک دہشت گردانہ حملہ ہوا۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ اس وقت اور اب بھی ہم نے ہمیشہ دعا کی ہے کہ دہشت گردوں کو سخت سزا ملے، ہم اپنے ملک کے ساتھ ہیں۔ فرق یہ ہے کہ میری فلم کی شوٹنگ حملے سے پہلے کی گئی تھی، اور اب حملے کے بعد میچ کھیلا گیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے بعد مجھے ’ملک دشمن‘ کہا گیا اور ملک دشمن کے طور پر پیش کرنے کی پوری کوشش کی گئی لیکن پنجابی اور سکھ برادری کبھی بھی ملک کے خلاف نہیں جا سکتی۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ریلیز ہونے والی فلم سردار جی تھری میں دلجیت دوسانجھ کو ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، اور فلم بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کی گئی۔