پنجاب کی جانب اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی، بلاول بھٹو اپنی پارٹی کے لوگوں کو سمجھائیں، مریم نواز

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے بعد پنجاب پر کافی انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں، بلاول بھٹو زرداری اپنی پارٹی کے ترجمانوں کو سمجھائیں، میں پنجاب کی جانب اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟

ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بسوں کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں سینٹرل یا ساؤتھ نہیں پورے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہیں، بار بار پنجاب کا نام لے کر لکیر کھینچنے کی بات کی جارہی ہے، جو جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں ان کو بھی اقتدار ملا، انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا کیا حال ہے میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی، بلاول میرے چھوٹے بھائی ہیں وہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو سمجھائیں، بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے 10ہزار ملتا ہے، ہم جس کا گھر گرا اسے 10لاکھ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے 3 بچے جنید، مہرالنسا اور ماہ نور ہیں، سینٹرل پنجاب میرے لیے ماہ نور، نارتھ پنجاب میرے لیے مہرالنسا اور ساؤتھ پنجاب میرے لیے جنید ہے، جیسے ایک ماں اپنے بچوں میں تفریق نہیں کرتی اسی طرح میں اپنے صوبے کے عوام میں فرق نہیں کرسکتی۔‘

انہوں نے کہا کہ جو سینٹرل، ساؤتھ، نارتھ پنجاب کی بات کرتے ہیں وہ پاکستان کے عوام کے دوست نہیں ہیں، ان کو اقتدار چاہیے، دوسرا آج کل ہر کوئی پنجاب پر انگلی اٹھا رہا ہے،میں پنجاب کے عوام کی ذمہ دار ہوں، پنجاب کی جانب اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب نے اپنے دل اور خزانے کے دروازے باقی صوبوں کے لیے کھولے ہیں، این ایف سی سب صوبوں کو اپنی آبادی کے حساب سے برابر ملتا ہے لیکن پنجاب اس میں سے باقی صوبوں کو بھی دیتا ہے اور دینا بھی چاہیے، اگر آج پنجاب میں کینسر کا جدید علاج آیا ہے تو ہم نے اپنے دروازے کھول دیے ہیں کہ کوئی بھی پاکستانی آکر علاج کرا سکتا ہے، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام بھی آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی ہنگامی بحالی، مریم نواز کی خصوصی ہدایت

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ابھی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، 3دریاؤں میں سیلاب آیا، اس کے علاوہ 4 مہینوں سے پنجاب میں بارشیں ہورہی ہیں، پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پیپلز پارٹی والوں نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، میں آصف علی زرداری اور بلاول کو کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی پارٹی کے ترجمانوں کو سمجھائیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن کیلیے 101 بسیں چلیں گی، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، تونسہ، کوٹ ادو میں ای بسیں چلیں گی، ماحول دوست بسوں میں خواتین، طلبہ، بزرگوں کیلیے مفت سفر ہوگا، معذور اور خصوصی افراد کیلیے بسوں میں ریمپ کی سہولت موجود ہے، خواتین کیلیے بسوں میں محفوظ اور باعزت الگ جگہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں پہلی بار خواتین کی شمولیت سے خوشی ہوئی، تمام شہروں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مصنوعی ذہانت کو ضابطہ اخلاق میں لانے کا مطالبہ، فوجی استعمال پر سخت انتباہ

ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دیدی

اسرائیل کے یمن کے 13 مقامات پر فضائی حملے

اداکار دانش تیمور سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی