ڈھاکہ میں 23 ستمبر 2025 کو تیسری ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش جاری ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے 100 سے زائد پاکستانی کمپنیاں شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط
یہ 5 روزہ نمائش میں 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس کی بدولت پاکستانی مصنوعات کی وسیع رینج بنگلہ دیشی مارکیٹ میں متعارف ہو رہی ہے۔
ان مصنوعات میں ریڈی میڈ کپڑے، کاسمیٹکس، کھیلوں کا سامان، جیولری، خوراک، چمڑے کی مصنوعات اور خوشبویات نمایاں ہیں۔
تقریب کے شرکا کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کا باعث بنے گا۔