وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہونے والی اہم ملاقات ختم ہوگئی۔

ڈیڑھ گھنٹے سے زائد دورانیے کی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے۔

انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ملاقات کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا موٹر کیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچا، جہاں پاکستان کا وفد مقیم ہے۔

ملاقات سے قبل اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس عظیم رہنما وائٹ ہاؤس آ رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل پاکستان آرہے ہیں، فیلڈ مارشل عظیم آدمی ہیں اور وزیراعظم بھی، وہ کچھ دیر میں اس کمرے میں پہنچ رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے، صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوگی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکا کے دورے پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔

اینڈریوز ایئر بیس پر وزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، جہاں امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ سخت سیکیورٹی حصار میں ایئر بیس سے روانہ ہوا اور وائٹ ہاؤس پہنچا۔

عالمی توجہ مرکوز کیے اس اہم ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔

امریکی حکام کے مطابق، اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی سلامتی، افغانستان کی صورتحال اور تجارتی تعاون پر بات چیت ہوگی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، ’شہباز شریف میں یہ صلاحیت ہے کہ پہلی ہی ملاقات میں گھل مل جاتے ہیں‘

خطے میں دہشتگردی کے بڑھتے خدشات، افغانستان میں طالبان کی حکومت اور بھارت کے ساتھ کشیدگی اس ملاقات کو مزید اہم بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی یہ ملاقات عالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دو روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سیشن کے دوران صدر ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات بھی کی تھی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کی تھی، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی