پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے عباسی نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی شادی 2019ء میں اختتام پذیر ہو چکی تھی۔
انوشے عباسی نے حال ہی میں اداکارہ اُشنا شاہ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری اور ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی شادی 2019ء میں اختتام پذیر ہو چکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا سیٹھی کی طویل خاموشی کے بعد طلاق کی تصدیق، وجہ کیا بتائی؟
اداکارہ نے بتایا کہ اس خبر کو انہوں نے اس وقت منظرِ عام پر لانے سے گریز کیا کیونکہ ان کی والدہ شدید علیل تھیں۔ انوشے نے کہا کہ ’میں نہیں چاہتی تھی کہ لوگ میری والدہ کی عیادت کے دوران ان کی صحت کے بجائے میری طلاق کے بارے میں سوالات کریں، اسی لیے میں نے یہ معاملہ میڈیا سے مخفی رکھا‘۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ والدہ کی بیماری کے علاوہ وہ خود بھی اس معاملے پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں تھیں، اور اسی خاموشی کے دوران انہوں نے ذاتی طور پر خود کو سنبھالا۔
یہ بھی پڑھیں: ’دل کا خانہ خالی ہوگیا‘، اداکار ارباز خان کی خوشبو سے طلاق کی تصدیق
انوشے عباسی نے بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال 2021ء میں ہوا، جس کے بعد ان کے لیے حالات مزید مشکل ہو گئے، تاہم ان کی فیملی نے اس کٹھن وقت میں ایک دوسرے کا مکمل ساتھ دیا۔
خیال رہے کہ انوشے عباسی نے 2014 میں پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم تسلیم عارف عباسی کے بیٹے اور اداکار اینان عارف عباسی سے شادی کی تھی۔














