وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم افضل کچھ دنوں سے پتا نہیں کسی ذہنی دباؤ میں ہیں یا جان بوجھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قرضے سے متعلق بے بنیاد خبر پر حقائق 26 اگست کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیے جاچکے ہیں۔ جھوٹے پروپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی سے اتحاد کا فائدہ ہوگا، ندیم افضل چن
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہتک عزت بل کے مطابق امید ہے کہ ندیم افضل عدالت میں یہ جھوٹی خبر ثابت کرپائیں گے۔
چن صاحب آپ اچھے خاصے انسان تھے،کچھ دنوں سے پتا نہیں آپ کسی ذہنی تناو میں ہیں یا جان بوجھ کر پنجاب کے بارے میں فیک پراپیگنڈہ کررہے ہیں،اس بے بنیاد خبر پہ میں حقائق 26 اگست کو میڈیا کے ساتھ شئیر کرچکی ہوں ،اب دوبارہ اس جھوٹے پراپیگنڈا کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا… https://t.co/EKftWk3mt2 pic.twitter.com/S263OJm5XY
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 27, 2025
دوسری جانب پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کی سال بھر کی محنت سیلاب بہا کر لے گیا۔ متاثرین کو کسی وزیر یا سیکریٹری کے دورے کی ضرورت نہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی کی قلت پر تحقیقات کرائیں کہ ٹرک کیسے غائب ہوتے ہیں، پیکا ایکٹ کے تحت چینی کے بحران کا بھی حساب لیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار مریم نواز سے معافی مانگیں، عظمی بخاری
ندیم افضل چن نے کہا کہ ہم آپ کی باتوں کا دلیل کے ساتھ جواب دیں گے، آپ کے ترجمان جانیں اور پی ٹی آئی والے جانیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے صحافیوں کی زبانیں بند کی ہیں، میں تو کمزور آدمی ہوں، پیکا کے ڈر سے میں نہیں بولتا۔
پیپلز پارٹی رہنما نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اصل عبادت ہے، طعنے دینا نہیں۔