آج کا دن (27ستمبر) تاریخ کے آئینے میں، پہلی انجن ٹرین چلنے سمیت کیا کچھ ہوا؟

ہفتہ 27 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کی تاریخ میں 27 ستمبر کئی اہم واقعات کی یاد دلاتا ہے، جو سیاست، سائنس، ٹیکنالوجی، ثقافت اور عالمی حالات پر گہرا اثر چھوڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جرمنی میں لاگو ان دلچسپ و عجیب قوانین سے واقف ہیں؟

27 ستمبر 1825 برطانیہ میں جارج اسٹیفن سن نے پہلی بار انجن کے ذریعے مسافروں سے بھری ریل گاڑی چلائی، جس نے ٹرانسپورٹ کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔

27 ستمبر 1938 اسکاٹ لینڈ میں ایک شاندار تقریب کے دوران ملکہ الزبتھ نے دنیا کے سب سے بڑے اوشین لائنر کو اپنے نام سے منسوب کیا۔ یہ بحری جہاز کوئین میری کا ہم شکل (سسٹر شپ) تھا جو چار برس پہلے بنایا گیا تھا۔

27 ستمبر 1939 دوسری جنگِ عظیم کے دوران 19 دن کی شدید بمباری اور گولہ باری کے بعد پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے دفاع کرنے والے دستوں نے جرمن فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

27 ستمبر 1954 امریکی ٹی وی پروگرام دی ٹونائٹ شو کا آغاز ہوا، جس کے پہلے میزبان اسٹیو ایلن تھے۔ یہ پروگرام بعد میں امریکی ٹیلی وژن کی تاریخ کا سب سے مقبول نائٹ شو ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اولڈ ایج ہوم کی تنہایوں میں مِسٹری مووی کا جنم، معمر افراد نے کمال کردکھایا

27 ستمبر 1964 امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کی تحقیقات کرنے والے وارن کمیشن نے 10 ماہ کی تفتیش کے بعد رپورٹ جاری کی، جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ قاتل لی ہاروی اوسوالڈ نے اکیلے کارروائی کی، اور کسی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

27 ستمبر 1998 جرمنی کی سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما گیرہارڈ شروڈر نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور ہیلمٹ کوہل کے 16 سالہ دورِ اقتدار کا خاتمہ کیا۔

27 ستمبر 2008 چین کے خلا نورد ژائی ژی گانگ نے شینزو VII خلائی جہاز سے باہر نکل کر ملک کی تاریخ کا پہلا اسپیس واک کیا۔

27 ستمبر 2010 برطانیہ میں سیگ وے اسکوٹر بنانے والے 62 سالہ کاروباری شخصیت جمی ہیسلڈن ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے، جب وہ اپنی ہی ایجاد پر سوار ہوکر کھائی میں جا گرے۔

27 ستمبر 2013 بھارتی شہر ممبئی میں ایک پانچ منزلہ عمارت کے گرنے سے 60 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس سے قبل بھی صرف 5 ماہ میں شہر میں 2 مزید عمارتیں گری تھیں، جن میں 80 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔

27 ستمبر 2014 جاپان کے دوسرے بڑے آتش فشاں پہاڑ اونٹیک کے اچانک پھٹنے سے 63 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں زیادہ تر کوہ پیمائی کے شوقین افراد شامل تھے۔

27 ستمبر 2017 تھائی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیرِاعظم ینگ لک شناواترا کو کرپشن اسکینڈل پر 5 سال قید کی سزا سنائی۔

27 ستمبر 2021 امریکا کی ایک عدالت نے گلوکار آر کیلی کو کئی برسوں تک خواتین اور کم عمر لڑکیوں پر جنسی تشدد کا مرتکب قرار دے کر مجرم ٹھہرایا، جس کے بعد انہیں 30 سال قید کی سزا دی گئی۔

27 ستمبر 2023 امریکا میں رائٹرز گلڈ آف امریکا کے اراکین نے 146 دن طویل ہڑتال ختم کی۔ مصنفین کی اس تنظیم اور پروڈیوسرز کے درمیان معاہدے کے بعد ہالی ووڈ میں کام دوبارہ شروع ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ