دورانِ ڈیوٹی ٹریفک اہلکار کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے واقعے کا فوری نوٹس لیا، جس کے بعد مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ویگو ڈالے پر آنے والا امیر زادہ کیسے لوگوں کو لوٹتا تھا؟
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو ٹریفک پولیس اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا جبکہ ویگو ڈالہ بھی تھانے میں بند کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ رات ٹریفک آفیسر کو ہٹ کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم اب وہ قانون کی گرفت میں ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی۔














