ایشیا کپ فائنل سے قبل روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ میں بھارتی ٹیم شریک نہیں ہوئی ہے۔
اتوار کو ٹی20 ایشیا کپ کے دبئی میں ہونے والےفائنل سے پہلے پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کے درمیان مشترکہ ٹرافی شوٹ طے شدہ روایت کے مطابق نہیں ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل: بھارتی کپتان کا فوٹو شوٹ میں شرکت سے انکار پر سلمان آغا کا محتاط ردعمل
بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو تقریب میں شریک نہ ہوئے جس کے باعث قومی کپتان سلمان علی آغا نے اکیلے ہی ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا۔
Pakistan skipper @SalmanAliAgha1 with the Asia Cup 2025 trophy ahead of the final 🏆©️#PAKvIND | #AsiaCup2025 | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/DQtqozbxKi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2025
بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے بھارتی میڈیا کو مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی طرف سے کسی فوٹو شوٹ کی ہدایت نہیں ملی تھی اور یہ تقریب سرے سے شیڈول ہی نہیں تھی۔
اس سے قبل ہفتے کو ہی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ مشترکہ ٹرافی شوٹ کا انعقاد نہیں ہوگا اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آفریدی بمقابلہ ابھیشیک، ایشیا کپ فائنل کا فیصلہ کن معرکہ؟
پری میچ کانفرنس میں جب سلمان علی آغا سے سوال کیا گیا کہ اگر بھارت فوٹو شوٹ سے انکار کر دے تو کیا ردِعمل ہوگا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ پروٹوکول کے مطابق عمل کریں گے، باقی بھارت کی مرضی ہے کہ وہ شریک ہو یا نہ ہو۔