پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت تاریخ کی بدترین کرپشن ہورہی ہے اور صوبے میں ایک متوازی حکومت قائم ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس مؤقف پر آج بھی قائم ہیں کہ حکومت کوئی اور چلا رہا ہے جبکہ ووٹ بانی پی ٹی آئی کے نام پر لیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم، وزیراعلیٰ کو تبدیل کرکے تحقیقات کی جائیں، اپوزیشن لیڈر عباداللہ
شکیل خان نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے اندر کوئی رٹ موجود نہیں اور وہ ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت تنہائی میں ہیں اور ان تک براہ راست رسائی صرف مخصوص لوگوں کو حاصل ہے، تاہم کئی حقائق بانی پی ٹی آئی تک پہنچ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی
مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے شکیل خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جلد اچھے فیصلے سامنے آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن سے متعلق فائلیں مشیر اینٹی کرپشن کو فراہم کی تھیں جن میں واضح ثبوت موجود تھے۔














