’ناخن بچائیے کل کام آئے گا‘، یہ بکنے کیوں لگے، ریٹ کیا ہے؟

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ نے کبھی سوچا کہ کاٹے گئے ناخن کسی کام کے نہیں تو اب شاید آپ کی رائے بدل جائے کیونکہ چین میں لوگ اپنے ہاتھوں کے ناخن آن لائن فروخت کر رہے ہیں۔

چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہاتھوں کے ناخن جنہیں عام طور پر فضلہ یا کراہت انگیز چیز سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے روایتی چینی طب میں قیمتی دوا سمجھے جاتے ہیں۔

ان کٹے ہوئے ناخنوں کو خاص طور پر بچوں کے پیٹ کے پھولنے اور ٹانسلز جیسے امراض کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے

 ناخن: دوا یا فضلہ؟

روایتی ادویات بنانے والی کمپنیاں چین کے مختلف دیہاتوں اور اسکولوں سے ناخن خریدتی ہیں جنہیں بعد میں دھو کر خشک کیا جاتا ہے اور پھر باریک سفوف میں تبدیل کیا جاتا ہے جو مختلف ادویاتی مرکبات میں شامل ہوتا ہے۔

ایک سال میں بڑھنے والے ناخن کا وزن کتنا 

چونکہ ایک بالغ انسان کے ناخن اوسطاً ایک سال میں صرف 100 گرام تک بڑھتے ہیں اس لیے مطلوبہ مقدار میں ناخن حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے جس کے باعث ان کی قیمت بھی نسبتاً زیادہ ہو چکی ہے۔

ناخنوں کے نرخ

چینی نیوز پلیٹ فارم کانکان نیوز کے مطابق صوبہ ہیبئی کی ایک خاتون نے حال ہی میں آن لائن اپنے ناخن 150 یوان (تقریباً 21 امریکی ڈالر) فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کیے۔

رپورٹ کے مطابق وہ بچپن سے ناخن جمع کر رہی تھیں اور اب انہیں بیچ کر کچھ رقم کمانا چاہتی تھیں۔

انسانی ناخنوں کا استعمال چین میں سنہ 1960 کی دہائی کے بعد کم ہو گیا تھا جب نیل پالش کا رجحان بڑھا اور جس کی وجہ سے ناخن آلودہ تصور کیے جانے لگے

وقت کے ساتھ ساتھ ناخنوں کی جگہ دوسری چیزیں استعمال ہونے لگیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ناخن دوبارہ روایتی طب کا حصہ بن رہے ہیں۔

پیر کے ناخن قابلِ قبول نہیںتاہم اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ پیروں کے ناخن بھی بیچے جا سکتے ہیں تو ایسا نہیں ہے۔

ناخن خریدنے والی کمپنیاں سختی سے جانچ پڑتال کرتی ہیں اور واضح کر چکی ہیں کہ پیر کے ناخن قبول نہیں کیے جاتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

کیا ایم کیو ایم مشرف دور حکومت سے زیادہ طاقت ور ہو گئی ہے؟

پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

ویڈیو

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت