کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں بارش کا امکان

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بھارتی گجرات پر موجود ڈپریشن بدستور برقرار ہے جو یکم اکتوبر تک بحیرہ عرب تک پہنچ سکتا ہے۔ ماہرِ موسمیات انجم نذیر کے مطابق اس کے مزید طاقتور ہونے کے 50 فیصد امکانات ہیں، تاہم یہ سسٹم طوفان میں تبدیل ہونے کے بجائے 4 اکتوبر کے بعد سمندر کی گہرائیوں میں ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف علاقوں میں 129 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ

اس دوران ٹھٹھہ، سجاول، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بھی بارش کی توقع ہے جبکہ کراچی میں بھی طویل وقفے کے بعد پوسٹ مونسون شاورز برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا درجہ حرارت آئندہ دنوں میں معمول پر آ جائے گا، تاہم اکتوبر کو کراچی کا گرم ترین مہینہ تصور کیا جاتا ہے اور اس دوران ہیٹ ویوز کے امکانات برقرار رہتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ بحیرہ عرب کے مغربی حصے میں اس وقت سمندری درجہ حرارت معمول سے کم ہے، البتہ آئندہ برسوں میں معمول سے زیادہ سمندری طوفان بننے کا خدشہ ہے، اس سال موسمِ سرما میں بارشیں کم اور سخت سردی نہ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسلا دھار بارش، نکاسیٔ آب کا نظام درہم برہم، 3 شہری جاں بحق

خیال رہے کہ رواں ماہ 8 سے 10 ستمبر کے دوران ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے شہر کے کئی علاقے زیرِ آب کر دیے تھے، لیاری اور ملیر سمیت چھوٹے نالے ابل پڑے تھے جس کے باعث نشیبی علاقے ڈوب گئے تھے اور متعدد خاندانوں کو گھر بار چھوڑنا پڑا تھا۔ اس دوران گڈاپ ندی میں ڈوبنے کے باعث کئی ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی حوالگی، بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کردیا

عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل

دلہن نے صدیوں پرانی روایت توڑ دی، منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ 5 میچز جن پر فینز کی نظر ہوگی

26 نومبر کو بشریٰ بی بی نے شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا، بہن مریم ریاض کا دعویٰ

ویڈیو

آف لوڈنگ سے بچنے کے لیے مسافر کن چیزوں کا خیال رکھیں؟

کراچی میں پانی کا سنگین بحران

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

کالم / تجزیہ

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح