سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے پیش گوئی ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ٹوٹنے جارہی ہے۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے سی سی کے اندر انڈیا، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش 4 اہم ممالک ہیں، پہلے تمام ممالک بھارتی کرکٹ بورڈ کو سپورٹ کرتے تھے اور پاکستان اکیلے رہ جاتا تھا، سارے فیصلے انڈیا ہی کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: سیاست اور کونسل کے معاملات کو الگ رکھیں گے، محسن نقوی کا ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اب وہ صورتحال نہیں ہے، بنگلہ دیش ٹوٹ میں حکومت بدل گئی ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بنگلہ دیش اور پاکستان ایک طرف ہوجائیں اور نہ کھیلیں تو ایشیا کپ کیسے رہے گا اور ان کے براڈکاسٹ کے حقوق لینے کون آئے گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارت اور سری لنکا نے ایشین کرکٹ کونس کے اجلاس کی تاریخ اور مقام پر اعتراض کیا تھا اور دونوں ممالک نے اجلاس کسی اور جگہ منعقد کرنے کی تجویز دی تھی تاہم اے سی سی کے چیئرمین محسن نقوی نے اجلاس ڈھاکا میں ہی طلب کرلیا۔