بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ تنازع کے خاتمے کے لیے 20 نکاتی منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایکس پر مودی نے عربی زبان میں جاری بیان میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں جو غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ: نیتن یاہو کی حمایت حاصل، حماس کی منظوری باقی
ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے لیے امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے اور پورے مشرقِ وسطیٰ کے خطے کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ امید ہے تمام فریقین صدر ٹرمپ کی اس اقدام کی حمایت کریں گے اور تنازع کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے متحد ہو جائیں گے۔
نرحب بإعلان الرئيس دونالد ترامب عن خطة شاملة لإنهاء الصراع في غزة. فهي تُمهد الطريق نحو سلام وأمن وتنمية مستدامة وطويلة الأمد للشعبين الفلسطيني والإسرائيلي، وكذلك لمنطقة غرب آسيا ككل. ونأمل أن تتكاتف جميع الأطراف المعنية خلف مبادرة الرئيس ترامب، وأن تدعم هذا الجهد لإنهاء الصراع…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 30, 2025
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ تنازع کے حل کے لیے 20 نکاتی منصوبہ پیش کردیا ہے جو اسرائیلی حملوں کی روک تھام، حماس کی تحلیل اور یرغمالیوں کی واپسی پر مشتمل ہے۔
اس سے قبل پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کیا۔