اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

منگل 30 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ جاری ہے، منگل کے روز کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 166,000 کی سطح عبور کر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس ایک موقع پر 166,556 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

دوپہر 1 بج کر 20 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 166,030 پر موجود تھا، جو کہ 2,182 پوائنٹس یا 1.33 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

کاروباری سیشن میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی۔

انڈیکس میں وزن رکھنے والے اسٹاکس جیسے اے آر ایل، حبکو، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، ایس این جی پی، ایس ایس جی سی، ایم سی بی، میبل اور یو بی ایل سبز زون میں رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے دوسرے جائزے اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے پہلے جائزے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس نے پہلی مرتبہ 1 لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مذاکرات میں مالی کارکردگی، ریونیو کلیکشن، اخراجات میں نظم و ضبط اور اسٹرکچرل اصلاحات پر گفتگو ہوئی۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو نیشنل فسکل پیکٹ، کیپیٹل مارکیٹ ریفارمز اور ترقیاتی اخراجات میں شفافیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے مطابق حالیہ سیلاب سے معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑا، جو مارکیٹ کے لیے حوصلہ افزا خبر ہے، بدھ کو جاری ہونے والے افراط زر کے اعدادوشمار سنگل ڈجٹ میں رہنے کی توقع ہے، جو 5.5 سے 6 فیصد کے درمیان ہو سکتا ہے۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں جاری ریلی کی بڑی وجہ وافر لیکویڈیٹی ہے، جسے فنڈز اور ادارے ایکویٹیز میں لا رہے ہیں کیونکہ متبادل سرمایہ کاری کے مواقع محدود ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر

انہوں نے کہا کہ معیشت کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے، شرح سود میں مزید کمی کی توقع ہے جبکہ بینکنگ، آئل اینڈ گیس اور فرٹیلائزر سیکٹرز کی کارکردگی بہتر ہے اور یہ سرمایہ کاروں کو پرکشش منافع دے رہے ہیں۔

دوسری جانب پیر کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھرپور خریداری ہوئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 1,590 پوائنٹس اضافے کے بعد 163,847 پر بند ہوا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ایشیائی حصص منگل کو معمولی اضافے کے ساتھ ٹریڈ ہوئے جبکہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافہ جاری، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ