ٹِک ٹاک کا پاکستانی طلبا کے لیے 10 ہزار اسکالرشپس کا اعلان

منگل 16 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ایپ ’ٹک ٹاک‘ نے پاکستانی طلباء کے لیے 10,000 اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی مقبول ترین ایپ ’ٹک ٹاک‘ کی طرف سے جاری ایک آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ٹک ٹاک‘ ای ڈی سٹارٹ اَپ اڈکاسا پروگرام کے تحت ’سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن‘ کے ساتھ مل کرصوبہ سندھ کے 10,000 مستحق طلبا و طالبات کے لیے ’ایگزام ریڈی‘ اسکالر شپ پروگرام شروع کررہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد سیکھنے کے عمل کو بہتر نتائج کے لیے ڈیجیٹائز کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 کے اوائل میں ’ٹک ٹاک‘ اڈکاسا نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس (لیمز) کے ساتھ ملک کر’ایگزام ریڈی‘ سکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا تھا، جو کہ ہائی اسکول کے طلباء کے لیے آن لائن تعلیم اور فاصلاتی تعلیم کی سہولت کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل لرننگ پروگرام ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال کے شروع میں ’ایگزام ریڈی‘ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز پاکستان بھر سے 18,000 مستحق طلباء کو آن لائن اسٹڈی گرانٹس دینے کے لیے کیا گیا تھا۔

اب’سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری سے سندھ کے پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔’ اس پروگرام کے تحت سندھ میں 9 ویں سے 12جماعت کے طلباء کو وظائف دیے جائیں گے۔

’ایگزام ریڈی‘ پروگرام لاکھوں پاکستانی طلباء کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے،اس کے تحت نے کیمسٹری، فزکس اور ریاضی پر مشتمل 500 سے زیادہ تعلیمی ویڈیوز کو آن لائن کیا گیا ہے۔

’ٹک ٹاک‘ پر ان تعلیمی ویڈیوز کو پاکستانی طلباء نے بے حد پسند کیا۔ ’ٹک ٹاک‘ کی منیجر پبلک پالیسی پروگرامز اینڈ پارٹنرشپس برائے جنوبی ایشیا زارا بشارت ہگز نے کہاکہ: ‘ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیم ایک بنیادی حق ہے اور طلباء تک رسائی اور نتائج کو بہتر بنانے میں ٹیکنالوجی کا کردار بھی انتہائی اہم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت