قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا

منگل 16 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہو گا۔

اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت اور اعلی سول حکام شریک ہوں گے۔ کمیٹی ملکی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

ملک میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

کمیٹی اجلاس میں 9 مئی کو پر تشدد مظاہروں کے دوران فوجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کے ضمن میں بھی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کیا ہے؟

اپنے تیسرے دور اقتدار میں وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل نو کر تے ہوئے اسے کابینہ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا نام دیا تھا۔ جس کا سربراہ وزیر اعظم ہوتا ہے۔

وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، آرمی چیف، نیول چیف، ایئر چیف مارشل اس کمیٹی کے مستقل ارکان ہیں۔

یہ کمیٹی قومی سلامتی، دفاع، خارجہ اور داخلی سیکیورٹی پالیسی وضع کرنے کی ذمہ دار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp