خیرپور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت، توانائی ضروریات پوری کرنے میں زبردست معاونت کی توقع

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع ایک کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھر میں کوئلہ گیسیفیکیشن پلانٹ کی تنصیب، چینی کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کمپنی کے مطابق یہ مقامی وسائل سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور ملک کو درپیش توانائی بحران کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

او جی ڈی سی ایل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا اور اسے سیمبر فارمیشن میں 3،800 میٹر کی گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔ یہ کام او جی ڈی سی ایل کی اپنی تکنیکی مہارت اور اس کے جوائنٹ وینچر پارٹنر کے تعاون سے انجام دیا گیا

مزید پڑھیے: وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت

مزید بتایا گیا ہے کہ وائر لائن لاگ کے تجزیے کی بنیاد پر لوئر گورو فارمیشن میں موجود 2 پرتوں میسیو سینڈ اور بیسل سینڈ میں ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کیے گئے۔ ان دونوں ٹیسٹوں کے دوران کنویں سے نمایاں مقدار میں گیس اور کنڈینسیٹ حاصل ہوئی۔

بیان کے مطابق کنویں سے یومیہ 22.5 ملین مکعب فٹ گیس اور 690 بیرل کنڈینسیٹ کی پیداوار متوقع ہے جو کہ 32/64 انچ چوک پر ماپی گئی۔

https://x.com/ogdclofficial/status/1973284816654311791?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1973284816654311791%7Ctwgr%5E78b5aa291f0d9e433a69e937c4213de3e3864bad%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.thenews.com.pk%2Flatest%2F1347733-ogdcl-announces-discovery-of-gas-con

او جی ڈی سی ایل نے اس نئی دریافت کو توانائی کے شعبے کے لیے ایک قیمتی اضافہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کامیابی بِٹرسِم ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت حاصل ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: او جی ڈی سی ایل نے لکی مروت میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کرلیے

کمپنی کے مطابق یہ دریافت نہ صرف ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد دے گی بلکہ او جی ڈی سی ایل اور پاکستان کے ہائیڈروکاربن ذخائر میں بھی اضافہ کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت