’میری امی کو لازوال عشق پسند آیا، میرے لیے یہی اہم ہے‘، پابندی کے مطالبے پر عائشہ عمر کا ردعمل

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان عائشہ عمر کے ریئلٹی شو’لازوال عشق‘ کی پہلی قسط یوٹیوب پر جاری کردی گئی ہے۔ جس کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ عائشہ عمر نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کو یہ شو بے حد پسند آیا اور والدہ کی رائے ان کے لیے سب سے اہم ہے۔

عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا امی کو پہلی قسط پسند آئی؟ بالکل! اور انہی کی رائے اور فیڈ بیک میرے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’لازوال عشق‘ ریئلٹی شو کے خلاف شکایات پر پیمرا کا ردعمل آگیا

اداکارہ و میزبان نے بتایا کہ ان کی والدہ نے کہا کہ یہ بہت دلچسپ اور مختلف شو ہے۔ آج کل کے نوجوان کس طرح سوچتے ہیں، کیا محسوس کرتے ہیں، ان کی پسند ناپسند کیا ہے یہ دیکھنا اور سننا بہت نیا تجربہ تھا اور شو کے دوران ہونے والی گفتگو بہت صحت مند اور متوازن تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ اس شو کو فالو کرنے کے لیے پُر جوش ہیں اور میرے لیے یہی سب کچھ ہے کیونکہ انہیں میرا ڈرامہ ’بلبلے‘ پسند کرنے میں بھی کئی سال لگے تھے۔ انہوں نے مداحوں کو پہلی قسط دیکھنے کی دعوت دی اور کہا کہ ان کو فیڈ بیک سے ضرور آگاہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کیا پاکستان کا کوئی ادارہ اس پروگرام کے خلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں؟‘، لازوال عشق کے ٹریلر پر تہلکہ مچ گیا

واضح رہے کہ ’لازوال عشق‘ کا ٹیزر آتے ہی اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جانے لگا تھا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اس شو کے شروع ہونے سے پہلے ہی اس کا بائیکاٹ کیا جائے لیکن پیمرا کی جانب سے وضاحت دی گئی کہ چونکہ یہ کسی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل پر نشر نہیں ہو رہا بلکہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھایا جا رہا ہے، لہٰذا یہ پروگرام براہِ راست پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

پاکستان میں نو تعینات جرمن سفیر کی نائب وزیراعظم سے ملاقات

سعودی عرب میں سیاحتی شعبے میں ’سعودائزیشن‘ کے نئے قواعد منظور

جوا ایپ کی تشہیر: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ایس ایچ او برطرفی کیس، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

ویڈیو

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

کالم / تجزیہ

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

نیتن یاہو کی معافیاں: اخلاقی اعتراف یا سیاسی مجبوری؟

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت