برطانوی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کے آرچ بشپ آف کینٹربری بننے کا امکان

جمعہ 3 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں آج نئے آرچ بشپ آف کینٹربری کا اعلان متوقع ہے، اور پہلی بار اس تاریخی منصب پر کسی خاتون کے فائز ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایتھوپیا میں مذہبی تہوار کے دوران چرچ کا عارضی تعمیراتی ڈھانچہ گرنے سے 36 افراد ہلاک

چرچ آف انگلینڈ کی سربراہی کے اس انتخاب کو دنیا بھر کے 85 ملین اینگلیکن عیسائیوں کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ تقرری جسٹن ولبی کے استعفے کے بعد کی جا رہی ہے، جنہوں نے گزشتہ سال بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے کیس چھپانے کے اسکینڈل پر عہدہ چھوڑا تھا۔

ان کی اصلاحات نے خواتین کو بشپ بنانے کی راہ ہموار کی تھی، اور اب 3 خواتین بشپس، ریچل ٹریویک، ایرانی نژاد گُلی فرانسس دہقانی اور لندن ڈایوسیس کی سارہ مولالی،امیدواروں میں شامل ہیں۔

مقرر ہونے والا 106واں آرچ بشپ ایک ایسے چرچ کی قیادت سنبھالے گا جو ہم جنس پرستی اور خواتین کے کردار جیسے معاملات پر گہرے اختلافات کا شکار ہے۔

افریقی ممالک کے قدامت پسند چرچ اس حوالے سے مغربی ممالک کی لبرل سوچ کے مخالف ہیں، جبکہ خواتین کی شمولیت کو مزید بڑھانے کے مطالبات بھی جاری ہیں۔

وزیراعظم کیئر اسٹرمر کے دفتر کی جانب سے بادشاہ چارلس کی منظوری کے ساتھ اس تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔ بادشاہ بطور چرچ آف انگلینڈ کے سپریم گورنر اس عمل کا تاریخی حصہ ہیں، جو 16ویں صدی میں ہنری ہشتم کے کیتھولک چرچ سے علیحدگی کے بعد سے قائم ہے۔

یہ انتخاب تقریباً ایک سالہ سخت جانچ پڑتال کے بعد سامنے آ رہا ہے، جس میں 17 رکنی کمیشن نے عالمی اینگلیکن نمائندوں، بشپ صاحبان اور چرچ کے گورننگ باڈی کے ارکان کو شامل کیا۔

نئی تقرری کو نہ صرف برطانیہ بلکہ عالمی سطح پر ایک بڑی مذہبی اور سماجی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: سماعت 6 اپریل تک ملتوی

’دھنیا فریج میں اگتا رہتا ہے؟‘، ندا یاسر کے بیان پر صارفین کی ٹرولنگ

تاجر رہنما عامر اعوان کے قتل میں منصور خان گینگ ملوث، افغان باشندے بھی شامل تھے، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: ایک لاکھ 92 ہزار ٹن سے زائد ایندھن، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

اسرائیل میں فلسطینیوں کے خلاف سزائے موت کا نیا قانون، عالمی سطح پر شدید ردعمل

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا