سپریم کورٹ نے ڈسکہ قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزمہ صغراں بی بی کے نواسے عبداللہ کی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور نیپال میں قتل کی سازش، امریکا میں بھارتی ایجنٹ کو مقدمے کا سامنا
ملزم عبداللہ پر الزام تھا کہ اس نے مقتولہ زہرا کی لاش نالے میں پھینکنے میں سہولت کاری کی، جبکہ مقدمے میں اعانتِ جرم کے تحت کارروائی جاری تھی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبداللہ کی ضمانت منظور کی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیگاری غیرت کے نام پر دوہرا قتل: سردار شیر باز ضمانت پر رہا، مرکزی ملزم اب بھی مفرور
یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ڈسکہ میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا تھا، جب ساس اور بیٹی نے مل کر حاملہ بہو زہرا کو قتل کیا تھا۔
مقدمے میں صغراں بی بی اور اس کی بیٹی مرکزی ملزمہ ہیں، جبکہ عبداللہ پر سہولت کاری اور اعانتِ جرم کے الزامات لگائے گئے تھے۔