آن لائن گیم کھیلتے ہوئے بیٹی سے نازیبا تصاویر کا مطالبہ کیاگیا، اکشے کمار کا انکشاف

جمعہ 3 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ پیش آئے ایک افسوسناک آن لائن واقعے کا انکشاف کیا ہے، جس میں ایک نامعلوم شخص نے ویڈیو گیم کے دوران ان کی بیٹی سے نازیبا مطالبہ کیا۔

یہ انکشاف انہوں نے ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر، ممبئی میں منعقدہ ’سائبر آگاہی مہینے‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اکشے کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ چند ماہ قبل پیش آیا، جب ان کی 13 سالہ بیٹی نیتارا کمار ایک آن لائن ویڈیو گیم کھیل رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 57 سال کی عمر میں بھی مکمل فٹ کیسے؟ اکشے کمار نے راز بتادیا

اداکار نے بتایا کہ میری بیٹی ایک ویڈیو گیم کھیل رہی تھی، جو کہ کسی اجنبی کے ساتھ آن لائن کھیلی جا رہی تھی۔ کھیل کے دوران ایک پیغام آیا: ’آپ مرد ہیں یا عورت؟‘ جس پر میری بیٹی نے جواب دیا: ’عورت‘۔ اس کے بعد اگلا پیغام آیا ’کیا آپ اپنی ننگی تصاویر بھیج سکتی ہیں؟‘ جس پر اُس نے فوراً گیم بند کیا اور جا کر اپنی ماں کو پوری بات بتائی۔

اکشے کمار نے کہا کہ ان کی بیٹی کی فوری اور سمجھداری پر مبنی کارروائی قابلِ ستائش ہے، تاہم ہر بچہ اتنا باخبر یا خوداعتماد نہیں ہوتا، اور یہی وہ نکتہ ہے جہاں معاشرے کو بچوں کو سائبر دنیا کے خطرات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھائیں: اکشے کمار کب تک فلم انڈسٹری میں رہیں گے؟ بالی ووڈ اسٹار نے بتادیا

انہوں نے حکومتِ مہاراشٹرا سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ صاحب سے گزارش ہے کہ ریاست کے تمام اسکولوں میں ساتویں تا دسویں جماعت کے طلبا کے لیے ہفتہ وار ایک خصوصی ’سائبر پیریڈ‘ رکھا جائے، جہاں بچوں کو انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، اور آن لائن گیمز میں درپیش ممکنہ خطرات کے بارے میں آگاہی دی جائے۔

اداکار نے مزید کہا کہ سائبر جرائم کی نوعیت اور شدت اس وقت روایتی سڑکوں پر ہونے والے جرائم سے بھی زیادہ سنگین ہوتی جا رہی ہے، اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی