سردار عتیق احمد خان کی زخمی اہلکاروں کی عیادت، پرتشدد واقعات کی شدید مذمت

ہفتہ 4 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے اسلام آباد میں حالیہ احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے گھروں کا سامان جلادیا، اللہ نے ہماری جان بچائی، زخمی پولیس اہلکار نے سب کچھ بتادیا

اس موقع پر انہوں نے پرتشدد واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ ہے جو اپنی اعلیٰ روایات اور مہمان نوازی کے باعث پورے ملک میں مشہور ہے، لیکن افسوس ہے کہ چند مٹھی بھر عناصر نے ان روایات کو دن دہاڑے پامال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتظامی اداروں اور ان کے اہلکاروں نے گزشتہ 77 سالوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر، لداخ اور دیگر علاقوں سے آنے والے مظلوم کشمیریوں کی ہمیشہ خوش دلی سے میزبانی کی ہے، جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں کا پولیس پر حملہ، 3 اہلکار شہید

سردار عتیق نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، جبکہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا نعرہ دے کر دونوں خطوں کے عوام کو ایک اٹوٹ رشتے میں باندھا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والی پرتشدد کارروائیاں ہر محب وطن کشمیری کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، مسلم کانفرنس کے امن مارچ پر فائرنگ سے 11 افراد زخمی

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حالیہ معاہدے کی روشنی میں ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں اور ایک جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ یہ عمل شفاف انداز میں اپنے منطقی انجام تک پہنچ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا شعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی ہونے والی ہے؟

جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم، عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

آئندہ جنگ میں ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی

سپریم کورٹ میں 2 اہم اپیلوں کی سماعتیں آئندہ ہفتے مقرر

ویڈیو

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

انڈیا پر پابندیوں کے بعد پاکستانی چاول امریکی مارکیٹوں میں نظر آنا شروع ہو گیا، سینیئر صحافی انور اقبال

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی