7 اکتوبر کا آپریشن اتنا خفیہ تھا کہ اسماعیل ہنیہ بھی وقت سے بے خبر رہے، القدس بریگیڈ کے سربراہ کا انکشاف

ہفتہ 4 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے القدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے انکشاف کیا ہے کہ اکتوبر 2023 میں اسرائیل کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن طوفانِ الاقصیٰ اتنے سخت خفیہ انتظامات کے تحت کیا گیا کہ نہ صرف مرحوم حماس رہنما اسماعیل ہنیہ بلکہ سید حسن نصراللہ بھی اس کے وقت سے لاعلم تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے، اسرائیل کا حماس کے بیان کے بعد ردعمل

جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں جنرل قاآنی نے بتایا کہ جب آپریشن غزہ میں شروع کیا گیا، اس وقت ہنیہ عراق کے سفر کے لیے ایئرپورٹ جا رہے تھے اور واپسی پر ہی انہیں اس کی اطلاع ملی۔

ان کے مطابق اگرچہ کسی کو بھی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی، لیکن شہید سید حسن نصراللہ نے نہایت حکمت اور تدبر سے آپریشن کے مختلف مراحل کی نشاندہی کی تھی۔

قاآنی نے کہا کہ نصراللہ نے اپنی شہادت تک اسرائیل کے خلاف فوجی اور نفسیاتی محاذ پر غیر معمولی دانش اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک اہم دو ہفتے کے عرصے میں نصراللہ نے کوئی تقریر نہیں کی، لیکن اس خاموشی نے بھی صیہونی ریاست کو خوف میں مبتلا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن الاقصیٰ فلڈ‘ ہر جگہ پہنچے گا، اسماعیل ہنیہ، جنگ طویل اور بے رحم ہوگی: نیتن یاہو

اسی دباؤ کے باعث اسرائیل کو اپنی فوج کا ایک تہائی حصہ جنوبی لبنان میں تعینات کرنا پڑا اور یوں جنگ کا نقشہ بدل گیا۔

جنرل قاآنی نے دعویٰ کیا کہ نصراللہ کی شہادت میں صرف بھاری بم ہی نہیں بلکہ کیمیائی مواد بھی استعمال کیا گیا، جو ایک واضح جنگی جرم ہے۔

بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے ڈرون اور میزائل حملے عالمی میڈیا میں کم رپورٹ ہوئے، حالانکہ صرف جنگ بندی کی اپیل سے دو دن قبل ہی حزب اللہ نے اسرائیل پر 350 سے زائد میزائل داغے، جن میں فوجی کیمپ، حیفا شہر اور یہاں تک کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی شامل تھی۔

آخر میں قاآنی نے کہا کہ مزاحمت کی حکمتِ عملی فتح ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کے مطابق آج حماس اور دیگر فلسطینی گروپ زیادہ طاقتور میزائل رکھتے ہیں اور اسرائیل تمام رکاوٹوں اور نقصانات کے باوجود اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، مریم نواز

پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، چھٹی بار گلف کپ کا ٹائٹل جیت لیا

’ریاض پڑھ رہا ہے‘ کتب میلہ علم و ادب کے متوالوں کی توجہ کا مرکز

’گو ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ‘ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

انڈیا پر پابندیوں کے بعد پاکستانی چاول امریکی مارکیٹوں میں نظر آنا شروع ہو گیا، سینیئر صحافی انور اقبال

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی