روہت شرما کو بھارتی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا، قیادت شبھمن گل کے سپرد

ہفتہ 4 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسٹ کپتان شبھمن گل کو ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی گئی ہے،وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

38 سالہ روہت شرما اور 36 سالہ ویرات کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو 19 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شبھمن گل کا دھماکا: ایک ہی ٹیسٹ میں 430 رنز، کئی ریکارڈز پاش پاش

26 سالہ ٹاپ آرڈر بیٹر شبھمن گل اس وقت بھارت کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان ہیں جبکہ ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ انہوں نے رواں سال انگلینڈ کے خلاف سیریز میں روہت شرما سے ٹیسٹ قیادت سنبھالی اور شاندار بیٹنگ کے ساتھ قیادت کی۔ 5 ٹیسٹ میچوں میں 754 رنز بنا کر انہوں نے بھارت کو 2-2 سے سیریز ڈرا کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شبھمن گل انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی بھی قیادت کرتے ہیں۔ دوسری جانب روہت شرما نے محدود اوورز کرکٹ میں بھارت کو بڑی کامیابیاں دلائیں اور دبئی میں رواں سال چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے پہلے کپتان بھی رہے۔ وہ اور ویرات کوہلی ٹی20 اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور روہت شرما آئی سی سی ون ڈے رینکنگ سے باہر، ریٹائرمنٹ کی افواہیں زور پکڑ گئیں

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شبھمن گل کے نائب کپتان شریاس آئر ہوں گے۔ بھارت اس وقت آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگز میں سرفہرست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘