لاہور کی ایک عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کردی۔
جو عمران خان کے خاندان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا،
اُسے میرے لیے آواز اُٹھانے کی کوئی ضرورت نہیں۔فلک جاوید خان pic.twitter.com/FqmlevA6PF
— Sadaf Abbasi (@SadafAbbasiPTI) October 4, 2025
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جب فلک جاوید کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہوا تو اسے ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔
فلک جاوید کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے، ایسا کرنا غیر ضروری ہوگا۔
عدالت نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا اور بعد ازاں فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کا حکم دیا۔
فلک جاوید پر 2 مقدمات درج ہیں جن میں ریاست مخالف ٹویٹس کرنے اور ایک صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے کے الزامات شامل ہیں۔