سام سنگ کے اسمارٹ فون Galaxy S26 Ultra کے حوالے سے لیکس نے ٹیک کمیونٹی میں خاصی ہلچل پیدا کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سام سنگ اپنے آنے والے فلیگ شپ فون میں ایک انقلابی فیچر پرائیویسی ڈسپلے متعارف کرا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کے آئی فون 17 سیریز لانچ پر سام سنگ کا طنزیہ وار
یہ فیچر صارفین کو پبلک مقامات پر اسکرین کی پرائیویسی برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔ لیک میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے کہ اطراف میں بیٹھے افراد یا اجنبی اسکرین پر نظر نہ ڈال سکیں۔
پرائیویسی ڈسپلے خودکار طور پر ہجوم یا عوامی جگہوں پر ایکٹیویٹ ہوسکتا ہے۔
ایکس پر (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک معروف ٹیک بلاگر @achultra نے One UI 8.5 کے ٹیئر ڈاؤن میں اس فیچر کی جھلک شیئر کی۔
رپورٹ کے مطابق صارفین کو اس فیچر کے حوالے سے کسٹمائزیشن آپشنز بھی دیے جائیں گے، جیسے کہ کب ایکٹیویٹ ہو، کون سی ایپس یا کون سا مواد محفوظ رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل سام سنگ کے مقابلے میں جدید ڈیزائن لانے میں پیچھے رہ گیا، مارکیٹ شیئر کھونے کا خطرہ
یہ لیک صارفین کی بڑھتی ہوئی پرائیویسی تشویشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کافی مثبت ردعمل حاصل کر رہا ہے۔
تاہم سام سنگ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ فی الحال پرائیویسی ڈسپلے کو ایک دلچسپ لیکن غیر تصدیق شدہ جدت قرار دیا جا رہا ہے۔