سعودی وزارتِ سیاحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ نے رواں سال کی پہلی ششماہی (2025ء) میں سیاحتی مہمان نوازی کے اداروں میں قیام کی شرح 74.7 فیصد کے ساتھ تمام سعودی شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایکسٹریم ای: سعودی عرب میں الیکٹرک آف روڈ ریسنگ سیریز کا آغاز
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مدینہ میں لائسنس یافتہ سیاحتی و رہائشی اداروں کی کل تعداد 538 تک پہنچ گئی، جن میں 69 نئے لائسنس شامل ہیں۔
اسی عرصے میں ہوٹل کمروں کی مجموعی تعداد 64,569 رہی، جن میں 6,628 نئے کمرے حال ہی میں شامل کیے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق مدینہ منورہ میں اس تیز رفتار ترقی سے شہر کی حیثیت بطور بڑی مذہبی و روحانی سیاحتی منزل مزید مستحکم ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مدینہ ایئرپورٹ کی مرکزی شاہراہ کا نام ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب کرنے کا فیصلہ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے ترقیاتی منصوبے اور اعلیٰ معیار کی رہائش و خدمات کی فراہمی نے مدینہ کی سیاحتی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
وزارتِ سیاحت کے مطابق مدینہ میں قیام کی بڑھتی ہوئی طلب نہ صرف مذہبی زائرین کی آمد کو ظاہر کرتی ہے بلکہ مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے بھی نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔