ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولیئن 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولیئن 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کا انتقال ہفتہ کے روز شمالی ٹرینیڈاڈ کے قصبے والسائن میں ہوا۔ جولیئن 1975 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن تھے اور انہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 24 ٹیسٹ اور 12 ایک روزہ میچ کھیلے۔

جولیئن نے 1975 کے پہلے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ گروپ مرحلے میں سری لنکا کے خلاف 20 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 27 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 26 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔ ان کی آل راؤنڈ کارکردگی نے انہیں جارح مزاج آل راؤنڈر کے طور پر پہچان دلائی۔

یہ بھی پڑھیے: ویسٹ انڈیز کا عروج اور انضمام کی ناقابل شکست اننگز

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کلائیو لائیڈ نے کہا کہ وہ ہمیشہ 100 فیصد دیتے تھے، کبھی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹے۔ بیٹ اور بال دونوں کے ساتھ ان پر بھروسہ کیا جا سکتا تھا۔ وہ ایک شاندار کرکٹر تھے۔

1973 میں لارڈز ٹیسٹ میں جولیئن نے انگلینڈ کے خلاف 121 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی پہلی سنچری اسکور کی، جبکہ اگلے سال اسی حریف کے خلاف پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں۔

وہ 1970 سے 1977 تک کینٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے رہے۔ تاہم، 1982-83 میں اپارتھائیڈ دور میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی بغاوتی ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل ہونے کے بعد ان کا کیریئر ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: ویسٹ انڈیز کی تاریخ ساز فتح، 34 سال بعد پاکستان کے خلاف سیریز جیت لی

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر ڈاکٹر کشور شالو نے کہا کہ برنارڈ جولیئن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہم اس باب کو اخراج کے بجائے سمجھ بوجھ کے ساتھ دیکھنے کی ضرورت کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ برنارڈ جولیئن کے اہل خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں سے ہم دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی زندگی مقصد کے ساتھ گزری اور ان کا کردار کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے