امریکی پروفیسر نے زیر آب 74 دن گزار کر ریکارڈ توڑدیا

منگل 16 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر جوزف ڈٹوری نے زیرِ آب 74 دن آبدوز میں گزار کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ڈاکٹر ڈیپ سی کے نام سے مشہور یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا کے پروفیسر جوزف ڈٹوری نے اپنے 74دن فلوریڈا کیز کے مقام پر گزارے جو اسکوبا ڈائیونگ کے شوقین افراد میں بہت مقبول ہے۔

جوزف ڈٹوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: آج زیر آب رہنے کا73 واں ریکارڈ توڑ دینے والا دن ہے۔ میں عاجز ہوں کہ میرے تجسس نے دریافت کی غرض سے مجھے یہاں تک پہنچایا ہے۔

’پہلے دن ہی سے میرا مقصد حوصلہ افزائی کرنا ہے، نہ صرف آنے والی نسلوں کے لیے بلکہ دنیا بھر کے ان سائنسدانوں کے لیے بھی جو اس بات کا مطالعہ کرتے ہیں کہ سمندر کے اندر کی زندگی کیا ہے اور انسانی جسم شدید نوعیت کے آبی ماحول میں کیسے کام کرتا ہے۔‘

پروفیسر جوزف ڈٹوری نے مزید لکھا کہ عالمی ریکارڈ توڑنا ایک دلچسپ سنگ میل ہے۔ ’میرا مشن یہیں ختم نہیں ہوتا، میرے پاس تحقیق کرنے،ہر عمر کے سیکھنے والوں کے ساتھ مشغول ہونےاور اپنےدریافت کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے زیر سمندر مزید 23 دن باقی ہیں۔‘

View this post on Instagram

 

A post shared by Joe Dituri (@drdeepsea)

ڈاکٹر ڈیپ سی نےیکم مارچ سے جولس انڈر سی لاج میں74ویں دن تک اپنے معمولات میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی۔جو کی لارگو میں 30فٹ کی گہرائی میں واقع ہے۔

ڈاکٹر ڈیپ سی نے مائیکرو ویو سے گرم کیے گئے انڈے اور مچھلی کی شکل میں پروٹین کی اعلی سطح پر مشتمل ایک کھانا کھایا اور ورزش بھی کی۔

وہ جس آبدوز میں موجود ہیں وہ پانی کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی پر انحصار کرتی ہے۔

2014میں اسی مقام پر امریکا کی یونیورسٹی ٹینیسی کے دو پروفیسر بروس کینٹریل اور جیسیکا فین نے 73دن ،2گھنٹے اور 34منٹ کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے ڈاکٹر ڈیپ سی نے توڑ دیا ہے۔

پروفیسر ڈٹوری کا ارادہ نہ صرف پرانا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کرنا ہے بلکہ وہ اپنے زیر آب پروجیکٹ نیپچون100،کوپورا کرنے کے لیے 9جون تک لاج میں رہنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ ’ان کا مقصد 100دن پانی میں گزارنا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp