سابق کرکٹر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان حالیہ دنوں علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم شعیب ملک کی پوسٹ نے ان افواہوں کی یہ کہتے ہوئے تردید کر کہ ثنا جاوید کے ساتھ وقت گزارنا ہمیشہ خوشگوار ہوتا ہے۔ جس کے بعد ان کے درمیان علیحدگی کی تمام افواہیں غلط ثابت ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک نے ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
ثنا جاوید نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک فیشن اسٹائلسٹ نے ان کے تعلقات کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ دونوں کو نظر بد سے محفوظ رکھے، انہوں نے لکھا کہ یہ بہت خوبصورت جوڑا ہے جس کے جواب میں اداکارہ نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا آمین ثم آمین۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے جنوری 2024 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا تھا، اور دونوں کی یہ دوسری شادی تھی۔
شعیب ملک اس سے قبل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شریکِ حیات تھے، جن سے ان کا ایک بیٹا ہے جو اب اپنی ماں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا شعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی ہونے والی ہے؟
دوسری جانب ثنا جاوید نے 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے نکاح کیا تھا، تاہم بعد میں دونوں کے راستے جدا ہو گئے۔