پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، نیشنل ٹیرف پالیسی اور ریکوڈک منصوبے کا جائزہ

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے اہم معاشی جائزہ مذاکرات جاری ہیں جن میں پاکستان کی معاشی کارکردگی اور مستقبل کی سمت پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں اور ذاتی طور پر ان اعلیٰ سطحی بات چیت میں شریک ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کو مختلف معاشی منصوبوں اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی ہے جنہیں آئندہ برسوں میں پاکستان کی مالیاتی صورتحال پر گہرا اثرانداز سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا

رپورٹس کے مطابق ان مذاکرات میں نئی 5 سالہ نیشنل ٹیرف پالیسی (2025-2030) خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس پالیسی کے تحت آئندہ 5 سالوں میں درآمدی ڈیوٹیز بتدریج کم کی جائیں گی۔ موجودہ اوسط ٹیرف ریٹ 20.19 فیصد سے گھٹا کر 9.70 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ریگولیٹری اور اضافی کسٹمز ڈیوٹیز چار سے 5 سال میں مکمل طور پر ختم کر دی جائیں گی۔

اس اقدام سے درآمدی سامان خصوصاً آٹوموبائل اور مشینری سستا ہوگا اور صنعتی مسابقت بڑھے گی۔ تاہم حکومت نے تسلیم کیا کہ اس پالیسی سے وقتی طور پر تجارتی خسارہ بڑھ سکتا ہے لیکن طویل المدت میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی سے معیشت کو استحکام ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی معاشی شرحِ نمو ہدف سے کم رہے گی، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

اس کے علاوہ رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کو ریکو ڈیک کاپر اینڈ گولڈ مائن منصوبے کی تازہ پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایم ایف وفد کو بتایا گیا کہ منصوبے کی لاگت 4.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.72 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ پہلے مرحلے کی تکمیل 2029 تک متوقع ہے جس کے بعد سالانہ 2 لاکھ میٹرک ٹن تانبہ پیدا کیا جائے گا۔

دوسرا مرحلہ 2034 میں شروع ہوگا جس پر مزید 3.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی اور یوں پیداوار کی صلاحیت تقریباً 90 ملین ٹن سالانہ تک پہنچ جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ