اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، انڈیکس 1200 پوائنٹس گر گیا

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز بھاری منافع وصولی کے باعث شدید مندی دیکھی گئی، جہاں انڈیکس 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 1,68,000 کی سطح سے نیچے بند ہوا۔

پورے کاروباری سیشن کے دوران منفی رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 1,65,997.36 کی کم ترین سطح تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,237.67 پوائنٹس یا 0.73 فیصد کمی کے بعد 1,67,752.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق مندی کی بنیادی وجہ منافع وصولی ہے، اس کے علاوہ تجارتی خسارے اور مہنگائی میں اضافے نے بھی مارکیٹ پر دباؤ ڈالا ہے۔”

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے جاری جائزے کا کامیاب اختتام ہوتا ہے تو اس سے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوں گے، جو مارکیٹ کے لیے ایک اور سہارا ثابت ہوگا۔ م

ایک اہم پیش رفت میں بلوم برگ کے مطابق پاکستان نے خودمختار ڈیفالٹ رسک میں دنیا میں سب سے تیز کمی ریکارڈ کی ہے اور اب ترکی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں: امپورٹ میں 11 ارب ڈالر کے تجارتی فرق کا معاملہ

گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مضبوط تیزی برقرار رکھی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 1,68,990.06 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

جو ماہرین کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر 4.1 فیصد اضافہ ہے اور یہ 2009 کے بعد 9 ماہ کی بہترین کارکردگی ہے، جسے سرمایہ کاروں کے اعتماد، شعبہ جاتی مضبوطی اور بہتر معاشی اشاریوں نے سہارا دیا۔

بین الاقوامی سطح پر جاپانی اسٹاکس میں بھی غیر معمولی تیزی دیکھی گئی، جو پیر کے روز 4 فیصد سے زائد بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جبکہ ین کی قدر میں کمی آئی۔

یہ اضافہ اس وقت دیکھا گیا جب مالی اور مانیٹری طور پر نرم مؤقف رکھنے والی سانائے تاکائیچی نے حکمراں جماعت کی قیادت حاصل کرلی، جس سے وہ جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کی راہ پر گامزن ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

نکی انڈیکس نے کاروبار کے ابتدائی 15 منٹوں میں 4.3 فیصد اضافے کے ساتھ 47,734.04 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح چھو لی۔

دوسری جانب، چین، جنوبی کوریا اور تائیوان میں تعطیلات کے باعث اسٹاک مارکیٹیں بند رہیں۔

ہانگ کانگ کا ہینگ سنگ انڈیکس 0.3 فیصد کم ہوا جبکہ آسٹریلیا کا بینچ مارک 0.1 فیصد نیچے بند ہوا۔

امریکا میں ایس اینڈ پی 500 فیوچرز 0.2 فیصد اضافے کی سمت میں تھے، جب کہ جمعے کے روز یہ انڈیکس ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کا نیا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ، پینٹاگون اس ہفتے کمپنی کا انتخاب کرے گا

سیلاب کی بروقت وارننگ کا نظام اپ گریڈ کرنے پر کام جاری، کتنی پیشرفت ہوچکی؟

آصفہ بھٹو کا پاکستانی بچوں کی زندگیاں بچانے والے چینی ڈاکٹروں کو خراج تحسین

ماسکو فارمیٹ اجلاس کے شرکا کا دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور

تنازعات کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچوں کو لازمی قرار دے دیا

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل