پاکستان کا سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمد دوگنی کرنے کا منصوبہ

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ گزشتہ ماہ ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد مملکت کو افرادی قوت کی برآمد دوگنی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق، اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور سیکیورٹی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور پیشرفت، اقتصادی روابط اور مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، 2020 سے 2024 کے دوران پاکستان نے سعودی عرب کو 18.8 لاکھ کارکن بھیجے، جو 2015 سے 2019 کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگلے سال سے یہ تعداد بڑھا کر سالانہ 10 لاکھ کارکنوں تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

پاکستان کی اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل اور بیورو آف امیگریشن مل کر ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن سے افرادی قوت کی تربیت، مہارتوں کی تصدیق اور ای-ویزا نظام کو فروغ دیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے دونوں ممالک میں تکنیکی تربیتی ادارے قائم کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

مزید پڑھیں: پاک-سعودی بڑھتی قربت، وزیراعظم شہباز اور محمد بن سلمان کی گلے ملتی تصویر نے سب کچھ بدل دیا

سعودی عرب اس وقت پاکستانی محنت کشوں کی سب سے بڑی منزل اور ترسیلات زر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ 2024 میں مملکت سے 8.6 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سہارا ہیں۔

ماہرین کے مطابق، سعودی عرب میں جاری ویژن 2030 ترقیاتی منصوبے اور 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے باعث تعمیرات، ٹرانسپورٹ اور مہمان نوازی کے شعبوں میں بیرونی افرادی قوت کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خاران میں نامعلوم مسلح افراد کا قاضی کورٹ پر حملہ، عمارت کو آگ لگا دی، جج اغوا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا خوبصورت نظارہ

’اب ہم جیسوں کا کیا بنے گا‘، معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اے آئی سے خوفزدہ

سعودی عرب: طبی عملے کی عالمی قلت سے نمٹنے میں رہنمائی کرنے والا ملک

کوئٹہ خودکش دھماکا: لواحقین سے رقم لے کر لاشیں دینے کا انکشاف، حقیقت کیا ہے؟

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل