وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔ دورے کے اختتام پر پاکستان اور ملائیشیا کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں دونوں ممالک نے دوستی کے پائیدار رشتوں اور متحرک شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
Lawatan rasmi Perdana Menteri Pakistan, @CMShehbaz ke Malaysia merupakan satu manifestasi hubungan persahabatan yang kukuh dan saling menghormati antara kedua-dua negara Islam yang telah lama terjalin.
Malaysia dan Pakistan berkongsi aspirasi untuk membina masa depan yang lebih… pic.twitter.com/GShlkupifh
— Anwar Ibrahim (@anwaribrahim) October 7, 2025
اقتصادی و تجارتی تعلقات
اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزرائے اعظم نے پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کو دہرایا اور مارکیٹ تک رسائی، کاروباری سہولتوں میں اضافے اور پائیدار سپلائی چین کے قیام پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور ملائیشیا نے کلوزر اکنامک پارٹنرشپ ایگریمنٹ (CEPA) کے مؤثر استعمال پر بھی زور دیا۔
#Sepang Pakistan Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif departed for home at 11.50 am today after a three-day official visit to Malaysia.
Prime Minister Datuk Seri Anwar Ibrahim was present at the Bunga Raya Complex of KLIA to personally bid bon voyage to Muhammad Shehbaz and… pic.twitter.com/DGJGixMK9u
— BERNAMA (@bernamadotcom) October 7, 2025
حلال مصنوعات اور سرٹیفکیشن
دونوں ممالک نے حلال مصنوعات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط کرنے اور حلال سرٹیفکیشن کی باہمی توثیق، حلال فوڈ سپلائی اور مصنوعات کی تیاری میں مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
اعلیٰ سطح رابطے اور باہمی تعاون
اعلامیے میں کہا گیا کہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کا تسلسل پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ دونوں ممالک نے وزرائے خارجہ کی سطح پر جوائنٹ کمیشن میٹنگ جلد دوبارہ منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
امن، مذہبی رواداری اور اسلاموفوبیا
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم انور ابراہیم نے اسلاموفوبیا اور عدم برداشت کی تمام اقسام کی مذمت کی۔
دونوں رہنماؤں نے ہر قسم کی نفرت انگیزی، مذہبی امتیاز اور تشدد کو مسترد کرتے ہوئے باہمی احترام، امن، ہم آہنگی اور اقوام کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور ملائیشیا خطے کے امن، ترقی اور پائیدار معاشی تعاون کے لیے اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔