افریقی بادشاہ کی 15 بیویوں، 100 خادموں کے ساتھ متحدہ عرب امارات آمد، ویڈیو وائرل

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افریقی ملک ای سواتینی (سابقہ سوازی لینڈ) کے بادشاہ مسواتی سوئم کی متحدہ عرب امارات آمد کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں اپنی 15 بیویوں اور 100 رکنی خدمتی عملے کے ہمراہ پرائیویٹ طیارے سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپالی وزرا اور اہل خانہ  کیسے فوجی ہیلی کاپٹر کی رسی سے لپٹ کر فرار ہوئے، ویڈیو وائرل

یہ ویڈیو ابتدائی طور پر جولائی 2025 میں سامنے آئی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں دوبارہ توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ویڈیو میں بادشاہ روایتی شاہی لباس میں ملبوس نظر آتے ہیں، جب کہ ان کے پیچھے کئی خواتین نہایت شاہانہ انداز میں ایئرپورٹ پر قدم رکھتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ کے ہمراہ ان کے 30 بچے بھی موجود تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FUN FACTORSS 1M™ (@fun_factorss)

بادشاہ کے اس پرتعیش دورے کے باعث ابوظہبی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام کو وقتی طور پر متعدد ٹرمینلز بند کرنے پڑے تاکہ شاہی وفد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کسی انسان کی اتنی تذلیل نہیں کی جاسکتی‘، ہوٹل میں خاتون کے رقص کی ویڈیو وائرل

میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ مسواتی سوئم کے والد کنگ سوبحوزہ کی 125 بیویاں تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر جہاں دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کیا ان کے گھر میں کوئی کوآرڈینیٹر ہے جو تمام بیویوں کو سنبھالتا ہو؟ جبکہ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس کے بہن بھائیوں کے ووٹ ہی شاید اسے بادشاہ بنانے کے لیے کافی ثابت ہوئے۔

کئی صارفین نے بادشاہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ایک صارف نے کہا کہ کیا یہ ملک اتنا امیر ہے کہ ایک پرائیویٹ جیٹ برداشت کر سکے؟ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ شخص پرائیویٹ جیٹ میں گھومتا ہے جبکہ اس کے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ ایک اور نے طنزیہ انداز میں کہا اور پھر یہ لوگ بچوں کو کھانا کھلانے کے لیے پیسے مانگتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی