60 کروڑ کا فراڈ، شلپا شیٹھی سے 4 گھنٹے تک تحقیقات، اداکارہ نے کن کن کے نام لیے؟

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور کاروباری شخصیت شلپا شیٹھی سے ممبئی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ نے 60 کروڑ روپے کے مبینہ مالیاتی فراڈ کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر تقریباً ساڑھے چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ دورانِ تفتیش اداکارہ نے اپنی اشتہاری کمپنی کے بینک اکاؤنٹس میں ہونے والے مبینہ لین دین کی تفصیلات فراہم کیں اور متعدد دستاویزات بھی پولیس کے حوالے کیے جن کی جانچ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے وہ بڑے نام جنہوں نے مشہور ہونے کے لیے اپنے اصل نام تبدیل کردیے

پولیس ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی ایک کاروباری شخصیت دیپک کوٹھاری کی شکایت پر کی جا رہی ہے، جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا نے کاروباری توسیع کے نام پر 2015 سے 2023 کے دوران ان سے 60 کروڑ روپے کی رقم حاصل کی، جسے مبینہ طور پر ذاتی اخراجات پر خرچ کیا گیا۔

قبل ازیں، ستمبر میں راج کندرا کا بیان بھی اسی مقدمے کے سلسلے میں ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق، وہ کئی اہم سوالات کے جوابات دینے سے گریزاں رہے، جس کے باعث انہیں آئندہ ہفتے دوبارہ طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ برادر سے بگ باس تک

تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ مبینہ فراڈ کی رقم کا کچھ حصہ معروف اداکاراؤں بپاشا باسو اور نیہا دھوپیا کو بطور فیس ادا کیا گیا، جبکہ کمپنی کے اکاؤنٹس سے کچھ رقوم براہ راست شلپا شیٹھی، بپاشا باسو، نیہا دھوپیا اور دیگر افراد کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئیں۔ اس کے علاوہ، مالی لین دین کے کچھ شواہد بالاجی انٹرٹینمنٹ سے بھی جوڑے گئے ہیں۔

اکنامک آفینسز ونگ کی تفتیش تاحال جاری ہے اور امکان ہے کہ مزید افراد کو جلد طلب کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، مشتعل لوگوں کا ایکواڈور کے صدر پر مبینہ قاتلانہ حملہ

لاہور: ای چالان نادہندگان کے خلاف بڑا ایکشن، ڈھائی ہزار سے زیادہ گاڑیاں بلیک لسٹ قرار

 وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت نے روزگار کی راہیں کھول دیں

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

ویڈیو

 وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت نے روزگار کی راہیں کھول دیں

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب